*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

 

*سوال:*

*الم* ذلِکَ الْکِتابُ لا رَیْبَ فِیهِ هُدىً لِلْمُتَّقِینَ* الَّذِینَ یُؤْمِنُونَ بِالْغَیْبِ’’ اس آیت میں متقین اور غیب کا کیا معنی ہے ؟

 

*جواب:*

ابن بابویه رحمه اللّه نے اپنے سلسلہ اسناد سے علیّ بن أبی حمزة سے، انہوں نے یحیى بن أبی القاسم سے، انہوں نے کہا : میں نے *امام صادق علیه السّلام سے اللّه عزّ و جلّ کے قول ‘‘الم* ذلِکَ الْکِتابُ لا رَیْبَ فِیهِ هُدىً لِلْمُتَّقِینَ* الَّذِینَ یُؤْمِنُونَ بِالْغَیْبِ’’* (الم؛ یہ وہ کتاب ہے جس میں کسی طرح کے شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے یہ صاحبانِ تقویٰ اور پرہیزگار لوگوں کے لئے مجسم ہدایت ہے؛ جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں) کے متعلق سوال کیا تو *آپ علیہ السلام* نے فرمایا :

 

*‘‘المتقون’’ سے مراد علی علیہ السلام کے شیعہ ہیں، اور ‘‘الغیب’’ سے مراد غائب حجّت (ع) ہیں اور اس بات کا ثبوت اللہ عزّ و جلّ کا یہ قول ہے : ‘‘وَ یَقُولُونَ لَوْ لا أُنْزِلَ عَلَیْهِ آیَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَقُلْ إِنَّمَا الْغَیْبُ لِلَّهِ فَانْتَظِرُوا إِنِّی مَعَکُمْ مِنَ الْمُنْتَظِرِینَ’’* (سورہ یونس : آیت ۲۰) (اور کہتے ہیں: اس پر اس کے ربّ کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی؟ پس کہدیجئے: غیب تو صرف اللہ کے لئے خاص ہے پس تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں) (إکمال الدین و إتمام النعمة: 2/ 340 ح 20، تفسیر العیّاشی: 1/ 44 ح 1، تأویل الآیات الظاهرة: 1/ 32 ح 2، البرهان: 1/ 125 ح 5، نور الثقلین: 1/ 31 ح 12، کنز الدقائق: 1/ 86، البحار: 51/ 52 ح 29 و ج 52/ 124 ح 10.)

 

اور انہوں نے ہی اپنے سلسلہ اسناد کے ساتھ کہا ہے داود بن کثیر رقیّ سے، انہوں نے *أبو عبد اللّه علیه السّلام سے اللّه عزّ و جلّ کے قول : ‘‘الَّذِینَ یُؤْمِنُونَ بِالْغَیْبِ’’ (جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں) کے سلسلہ میں کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا : (اس سے مراد) وہ شخص ہے جو قائم علیہ السلام کے قیام کو تسلیم کرتا ہے کہ وہ حق ہے*۔ (إکمال الدین و إتمام النعمة: 2/ 340 ح 19 باب 33، البرهان: 1/ 125 ح 4، کنز الدقائق: 1/ 86 و نور الثقلین: 1/ 31 ح 11.)

جواب ماخوذ از : کتاب : قرآن و فضائل اھل بیت (ع) ص ۷۔

 

Join our groups:

https://t.me/expressionoftruth

https://chat.whatsapp.com/FDYngg8LBgvL9Itz6yA8D6

امام مہدی (عج) کی ولادت کا اعتراف اہل سنت کتابوں

اہل سنت کتابوں میں موجود امام (عج) کے خروج کے متعلق احادیث

لوح محفوظ کی پُر از حکمت کتاب

اخوان الصفا کے کتابچوں کی حقیقت

ائمہ (ع) کے اسماء اور اہل سنت کتابیں

آپ (ص) کا گریہ اور اہل سنت کتابیں

‘‘الصراط’’ کا معنی

انہوں ,علیہ ,اللّه ,السلام ,مراد ,سلسلہ ,علیہ السلام ,علیه السّلام ,سلسلہ اسناد ,ایمان رکھتے ,اپنے سلسلہ ,اپنے سلسلہ اسناد ,لِلْمُتَّقِینَ* الَّذِینَ یُؤْمِنُونَ ,هُدىً لِلْمُتَّقِینَ* الَّذِینَ ,فِیهِ هُدىً لِلْمُتَّقِینَ*
مشخصات
آخرین جستجو ها