*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

 

 

علی حمود الجابری / عراق

 

*سوال :*

کیا برادران اہل سنّت کی کتابوں میں ایسی احادیث موجود ہے جن میں *ائمہ معصومیں (علیہم السلام)* کے اسماء اس وضاحت کے ساتھ بیان کئے گئے کہ یہی *رسول اللہ صلّى الله علیه و آله وسلّم کے بعد خلفاء اور ائمہ* ہوں گے ؟

 

*جواب :*

برادرِ محترم علی

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

 

 *آپ صلّى الله علیه وآله وسلّم نے ائمہ (ع)* کے اسماء کا تذکرہ فرمایا ہے، جیسا کہ خوارزمی حنفی نے اپنی کتاب ‘‘مقتل الحسین (علیه السلام)’’ میں اپنی سند کے ساتھ ابو سلمی کے حوالے سے - جو *رسول الله (صلّى الله علیه و آله و سلّم)* کے اونٹ کے نگراں تھے - اس کا تذکرہ کیا ہے کہ ابو سلمی بیان کرتے ہیں کہ ‘‘میں نے *رسول اللہ صلّى الله علیه و آله و سلّم* کو یہ فرماتے سنا کہ : ‘‘جس رات مجھے معراج پر لے جایا گیا تو ربّ جلیل جلّ و علا نے مجھ سے ارشاد فرمایا : *‘‘ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَیهِ مِن رَبِّهِ ’’ (رسول ان تمام باتوں پر ایمان رکھتا ہے جو اس کی طرف اس کے ربّ کی جانب سے نازل کی گئی ہیں)* (البقرة:285)۔

میں نے عرض کی : اور مؤمنین۔

*پروردگار نے فرمایا : تم نے سچ کہا اے محمّد (ص) ! تم نے اپنی امت میں کس کو خلفیہ بنایا ؟*

میں نے عرض کی : ان میں سے بہترین کو۔

*پروردگار نے فرمایا : علی بن ابی طالب (ع) ؟*

*میں نے عرض کی : ہاں، اے پروردگار۔۔۔*

*پروردگار عالم نے فرمایا : اے محمّد (ص) !* میں روئے زمین کی کامل اطلاع رکھتا تھا تو میں نے ان میں سے تمہیں منتخب کیا اور تمہارے لئے اپنے ناموں میں سے ایک نام کو تشکیل دیا اس بنا پر کسی بھی مقام پر کوئی ذکر نہیں کیا جاتا مگر یہ کہ تمہارا ذکر میرے ساتھ کیا جاتا ہے، پس میں محمود ہوں اور تم محمّد ہو۔

 

پھر دوسرے مرحلہ کے لئے میں مطلع تھا تو میں نے *علی (ع)* کو منتخب کیا اور اس کے لئے اپنے ناموں میں سے ایک نام کو تشکیل دیا کہ میں اعلی ہو تو وہ علی ہے۔

 

*اے محمّد (ص) ! میں نے تمہاری تخلیق اور اسی طرح سے علی، فاطمہ، حسن، حسین اور اولاد حسین میں سے ائمہ* کی تخلیق اپنے نور میں سے ایک نور کی سنخیت سے کی ہے اور تمہاری ولایت کو اہل آسمان اور اہل زمین کے سامنے پیش کیا تو جنہوں نے اس کو قبول کیا وہ میرے نزدیک مؤمنین میں سے ہے اور جس نے انکار کیا وہ میرے نزدیک کافروں میں سے ہے۔

 

*اے محمد (ص)* ! اگر میرے بندوں میں سے کوئی بندہ میری اتنی عبادت کرے کہ وہ ہلاک ہو جائے، یا وہ پتلی کمان کی مانند ہو جائے، پھر وہ میرے پاس اس حالت میں آئے کہ تم لوگوں کی ولایت کا منکر ہو تو اس کی مغفرت اس وقت تک نہ کروں گا جب تک کہ وہ تم لوگوں کی ولایت کا اقرار نہ کر لے۔

*اے محمد (ص) ! کیا تم چاہتے ہو کہ تم ان کو دیکھو ؟*

*میں نے عرض کی : ہاں، اے پروردگار۔*

*پروردگار عالم نے مجھ سے فرمایا : عرش کی داہنی جانب نگاہ کرو۔*

 

*پس میں متوجہ ہوا تو دیکھا کہ میں علیّ، فاطمة، حسن، حسین، علیّ بن حسین، محمّد بن علیّ، جعفر بن محمّد، موسى بن جعفر، علیّ بن موسى، محمّد بن علیّ، علیّ بن محمّد، حسن بن علیّ اور المهدی (علیھم السلام) کے ساتھ ایک نور کے تالاب میں کھڑے ہوئے نماز میں مشغول ہیں اور وہ (یعنی مہدی) ان سب کے درمیان ایسے ہیں جیسے چمکتا ستارہ۔*

 

*پروردگار عالم نے فرمایا : اے محمد (ص) ! یہ حجّتین ہیں، تیری عترت میں سے، اور یہ ( مہدی ع ) انتقام لینے والا ہیں، میری عزّت اور میرے جلال کی قسم یہ وہی حجّت ہے جس کی بیعت میں نے اپنے اولیاء کے لئے واجب قرار دی ہے اور یہی میرے دشمنوں سے انتقام لینے والا ہے۔* (مقتل الحسین 1: 146 الحدیث (23) الفصل السادس.)

 

اس حدیث کو قندوزی حنفی نے اپنی کتاب ‘‘ینابیع المودّة’’ میں روایت کی ہے جس میں ہے کہ : *‘‘ پروردگار عالم نے فرمایا : اے محمد (ص) ! یہ میرے بندوں پر میری حجّتیں ہیں اور یہی تمہارے اوصیاء ہیں۔۔۔’’* (ینابیع المودّة 3: 380 الباب (93) الحدیث (2).)

 

اور اس کو شیخ حموینی شافعی نے بھی ‘‘فرائد السمطین‘‘ میں روایت کیا ہے۔ (فرائد السمطین 2: 319 الحدیث (571).)

 

اس سلسلہ میں دیگر کتابیں بھی ہیں جن میں *ائمہ علیہم السلام* کے فضائل اور مناقب کو ذکر کیا گیا ہے اور فرداً فرداً سب کے بیان کو پیش کیا گیا ہے جیسے سبط ابن جوزی حنفی کی کتاب ‘‘تذکرۃ الخواص’’ ہے۔ یہ اُن باتوں کے علاوہ ہے جن کا تذکرہ کثیر و متعدد کتابوں میں *أمیر المؤمنین (علیه السلام)* کے حق، فضل اور مناقب کے سلسلہ میں موجود ہے اور اہل سنّت کی کئی کتابوں میں کثرت کے ساتھ ایسے دلائل پائے جاتے ہیں جو *آپ (ع)* کی امامت اور خلافت پر دلالت کرتے ہیں۔ (تذکرة الخواص 2: 373 ما یتعلّق بالأئمّة من الإمام زین العابدین(علیه السلام) إلى الحجّة المنتظر(عجّل الله فرجه).)

آپ ہمیشہ *اللہ تعالی* کی حفاظت میں رہے۔

حوالہ : http://www.aqaed.com/faq/1692 (اختصار کے ساتھ)

 

 

Join our groups:

https://t.me/expressionoftruth

https://chat.whatsapp.com/FDYngg8LBgvL9Itz6yA8D6

امام مہدی (عج) کی ولادت کا اعتراف اہل سنت کتابوں

اہل سنت کتابوں میں موجود امام (عج) کے خروج کے متعلق احادیث

لوح محفوظ کی پُر از حکمت کتاب

اخوان الصفا کے کتابچوں کی حقیقت

ائمہ (ع) کے اسماء اور اہل سنت کتابیں

آپ (ص) کا گریہ اور اہل سنت کتابیں

‘‘الصراط’’ کا معنی

فرمایا ,میرے ,علیه ,الله ,السلام ,ساتھ ,الله علیه ,صلّى الله ,*پروردگار عالم ,علیه السلام ,میرے بندوں
مشخصات
آخرین جستجو ها