*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

 

*سوال :*

اخوان الصفا کی اسماعیلی تحریک اور ان کے کتابچوں کی کیا حقیقت ہے ؟

 

*جواب :*

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اخوان الصفا کے کتابچے فقط ان نظریاتی باتوں کا مجموعہ تھے جن کو اسماعیلی علماء نے اپنے افراد کو تعلیم یافتہ کرنے اور ان کو اس دور میں رائج فکری بہاؤ کے مقابلہ میں محفوظ کرنے کے لئے ابتداء میں تشکیل دیئے تھے، جس دور میں جو شخص منطق، فلسفہ، ریاضیات، فلکیات اور ان کے مشابہ یونانی علوم کو جانتا ہو اسی کو بڑا عالم شمار کیا جاتا تھا۔

 

دسوی صدی کی ابتداء میں موجود سجستانی نے اپنی کتاب ‘‘صوان الحکمۃ’’ میں یہ اعتقاد ظاہر کیا ہے کہ اخوان الصفا کے کتابچے تشکیل دینے والے پانچ بصری علماء تھے اور وہ : ابو سلیمان بستی (جو مقدسی کے نام سے معروف تھا)، ابو الحسن زنجانی، ابو احمد نھرجوری (جس کا لقب مھرجانی تھا) اور عوفی، اور زید بن رفاعہ اور سجستانی کا گمان ہے کہ ۵۲ کتابچوں کی تعداد تک پہنچے ہوئے اخوان الصفا کے کتابچوں کے الفاظ مقدسی کے تشکیل شدہ تھے مگر اسماعیلی ذرائع اس رائے کے قوی ہونے کی مخالفت کرتے ہیں، ان کی رائے ہے کہ اسماعیلی بڑے اماموں میں سے ایک جس کا نام احمد بن عبد اللہ بن محمد بن اسماعیل تھا اسی نے ان کتابچوں کو تشکیل دیا تھا اور اپنے پیروکاروں کے درمیان پھیلایا تھا تاکہ اس فلسفی بہاؤ کا مقابلہ کر سکے جس کی عباسی خلیفہ مامون نے حوصلہ افزائی کی تھی، ان ذرائع کا خیال ہے کہ اسماعیلی امام واقعاً اس مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا، یہ ذرائع کہتے ہیں : ‘‘پھر امام نے حکم دیا کہ مسجدوں میں ان کتابچوں کو ثبت کروایا جائے، جب لوگوں نے ایسا کیا تو بات مامون تک پہنچی تو اسے معلوم ہو گیا کہ وہ کچھ نہیں کر سکا اور اس کی حکومت امامت کی رسّی کو منقطع کرنے میں ناکام ہو گئی ہے’’ (اخوان الصفا : ص ۲۶۔)۔

 

ایسا محسوس ہوتا ہے – جب ہم ان کتابچوں کا مطالعہ کرتے ہیں تب – کہ یہ کتابچے ایک سے زائد افراد کی تالیفات ہے اور اگر اسماعیلیوں کی بات صحیح مان لی جائے تو یہ قول اپنانا ضروری ہو جائے گا کہ احمد بن عبد اللہ نے علماء کے ایک گروہ کو ان کتابچوں کی تصنیف کا حکم دیا تھا، یہ کتابچے ان کے زمانہ کے عقلی نظریات کا اجمالی احاطہ کئے ہوئے تھے اور انسائیکلوپیڈیک خصوصیت، انتہائی سادہ اسلوب اور ایسی فطری اور ی ہدایت کے حامل تھے جو ان کی تحریک کے موافق و مناسب تھی۔

 

اخوان الصفا کے کتابچے قدیم یونانی افکار کے خوف سے اٹھنے والی آواز کے سوا کچھ نہیں تھے اور فلسفیوں کے خواہشات کے تابع دینی عقائد اور قرآنی نصوص کی تفسیر کی ناپاک کوشش تاکہ مزید ایسے پیروکاروں کو جمع کیا جائے جو اسماعیلیوں کے اس ہدف کے حصول میں مددگار بنے جس کو وہ کسی بھی قیمت پر حاصل کرنا چاہتے تھے، چاہے اس کی خاطر اللہ کی حدود کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔

حوالہ : http://lib.eshia.ir/71900/1/92

 

Join our groups:

https://t.me/expressionoftruth

https://chat.whatsapp.com/FDYngg8LBgvL9Itz6yA8D6

امام مہدی (عج) کی ولادت کا اعتراف اہل سنت کتابوں

اہل سنت کتابوں میں موجود امام (عج) کے خروج کے متعلق احادیث

لوح محفوظ کی پُر از حکمت کتاب

اخوان الصفا کے کتابچوں کی حقیقت

ائمہ (ع) کے اسماء اور اہل سنت کتابیں

آپ (ص) کا گریہ اور اہل سنت کتابیں

‘‘الصراط’’ کا معنی

کتابچوں ,الصفا ,اخوان ,کتابچے ,اسماعیلی ,تشکیل ,اخوان الصفا ,محسوس ہوتا ,ایسا محسوس
مشخصات
آخرین جستجو ها