*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

 

*سوال :*

کیا بارہ امام کے متعلق حدیث صحیح ہے ؟ اور اس روایت کے متعلق اہل سنت علماء کیا کہتے ہیں ؟

 

*جواب :*

یہ حدیث صحیح اور مستفیض (تواتر سے قریب) ہے جو جابر بن سمرہ سے منقول ہے اور اس کی روایت بخاری نے اپنی صحیح میں ‘‘بارہ امیر’’ کے الفاظ کے ساتھ اور مسلم نے پانچ طریقوں سے اور احمد نے چھ طریقوں سے کی ہے۔ (دیکھیئے: صحیح البخاری 8: 127 کتاب الأحکام، صحیح مسلم 6: 3 - 4 کتاب الأمارة، باب الناس تبع لقریش، مسند أحمد 5: 86، 92، 93، 107 حدیث جابر بن سمرة.)

 

یقیناً اہل سنّت ان صحیح اور مستفیض احادیث میں جن اوصاف، قبیلہ اور تعداد کے ساتھ جن خلفاء کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس کو بیان کرنے میں سرگرم رہے ہیں، اور وہ اس سلسلہ میں فرار کی راہ تلاش کرتے ہیں مگر نکلنے کی ان کو راہ نہیں مل رہی۔

 

آپ کے لئے ممکن ہے کہ آپ شیخ علی آل محسن کی کتاب ‘‘مسائل خلافیہ حار فیھا اھل سنّت ص ۷ – ۴۶’’ کی طرف رجوع کریں تاکہ آپ کو معلوم ہو جائے کہ یہ (بارہ امام) والا مسئلہ تو اہل سنّت کے نزدیک ایسا مسئلہ ہے جس میں وہ الجھن کا شکار ہیں، اور یقینا اس دعوی (پر مشتمل کتاب) کو تحریر کرنے والے نے دلائل اور قطعی برھان ییش کئے ہیں۔

 

جبکہ ہم بعض علماء اہل سنّت کو پاتے ہیں کہ وہ اس جہت سے یقیناً انصاف سے کام لیتے ہیں اور اس مقام میں جو حقّ بات ہے اس کو بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہیں کہ : *بارہ خلیفہ سے وہی اہل بیت (علیھم السلام) سے بارہ امام ہیں، جیسے حافظ سلیمان بلخی قندوزی حنفی نے اپنی کتاب ‘‘ینابیع المودّۃ’’ میں، اور یہ مذکورہ قول – کہ بارہ خلفاء سے مراد اھل بیت (علیھم السلام) کے بارہ امام ہیں – یہی بعض اہل تحقیق کا قول ہے*۔ (ینابیع المودّة 3: 292 الباب (77)۔)

جواب ماخوذ از : http://www.aqaed.com/faq/3551/

 

Join our groups:

https://t.me/expressionoftruth

https://chat.whatsapp.com/FDYngg8LBgvL9Itz6yA8D6

امام مہدی (عج) کی ولادت کا اعتراف اہل سنت کتابوں

اہل سنت کتابوں میں موجود امام (عج) کے خروج کے متعلق احادیث

لوح محفوظ کی پُر از حکمت کتاب

اخوان الصفا کے کتابچوں کی حقیقت

ائمہ (ع) کے اسماء اور اہل سنت کتابیں

آپ (ص) کا گریہ اور اہل سنت کتابیں

‘‘الصراط’’ کا معنی

بارہ ,صحیح ,کتاب ,سنّت ,ہیں، ,امام ,بارہ امام ,علیھم السلام ,حدیث صحیح
مشخصات
آخرین جستجو ها