*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

 

*سوال:*

‘‘اهْدِنَا الصِّراطَ الْمُسْتَقِیمَ’’ میں ‘‘صراط’’ سے کیا مراد ہے ؟

 

*جواب :

ابن بابویه رحمه اللّه نے کہا : ہم سے بیان کیا أحمد بن حسن قطّان نے، انہوں نے کہا : ہم سے بیان کیا عبد الرحمان بن محمد حسینیّ نے، انہوں نے کہا :  ہمیں خبر دی أبو جعفر أحمد بن عیسى بن أبی مریم عجلیّ نے، انہوں نے کہا : ہم سے بیان کیا محمد بن أحمد بن عبد اللّه بن زیاد عرزمیّ، انہوں نے کہا : ہم سے بیان کیا علیّ بن حاتم منقریّ نے، انہوں نے مفضّل بن عمر سے، انہوں نے کہا:

 

میں نے *أبا عبد اللّه علیه السّلام امام صادق علیہ السلام* سے ‘‘الصراط’’ کے متعلق سوال کیا؟ تو *آپ عیلہ السلام* نے فرمایا : یہ *اللّه عزّ و جلّ* کی معرفت کا راستہ ہے اور یہ دو صراط و راستے ہیں: ایک صراط دنیا میں ہے اور ایک صراط آخرت میں ہے۔

 

جہاں تک اس صراط کا تعلق ہے جو دنیا میں ہے تو یہ وہ *امام* ہے جس کی اطاعت فرض کی گی ہے، جو شخص اس دنیا میں اس کی معرفت حاصل کرتا ہے اور اس کی ہدایت پر عمل کرتا ہے وہ اُس صراط و راستے سے گزر جائےگا جو آخرت میں جہنم کے پل کی صورت میں ہے، اور جس نے *امام* کی اس دنیا میں معرفت حاصل نہیں کی تو اس کا پاؤں آخرت میں صراط سے پھسل جائےگا اور وہ نیچے جہنم کی آگ میں گر جائےگا۔ (معانی الأخبار: 32 ح 1، اور اس کے حوالے سے کنز الدقائق: 1/ 60، البرهان: 1/ 1 ح 20.)

 

اور انہوں نے اپنے سلسلہ اسناد سے *ابو عبد اللہ علیہ السلام* سے یہ بھی روایت بیان کی ہے کہ *آپ علیہ السلام نے فرمایا : صراط مستقیم امیر المؤمنین علیہ السلام ہیں*۔ (معانی الأخبار: 32 ح 2، نور الثقلین: 1/ 21 ح 90 و 94، الصافی: 1/ 126، تفسیر القمّی: 1/ 41، البرهان:/ 1/ 1 ح 21، تفسیر العیّاشی: 1/ 38 ح 25 اور المناقب لابن شهرآشوب: 3/ 89.

جواب ماخوذ از : کتاب : قرآن و فضائل اھل بیت (ع) ص ۶۔

 

Join our groups:

https://t.me/expressionoftruth

https://chat.whatsapp.com/FDYngg8LBgvL9Itz6yA8D6

امام مہدی (عج) کی ولادت کا اعتراف اہل سنت کتابوں

اہل سنت کتابوں میں موجود امام (عج) کے خروج کے متعلق احادیث

لوح محفوظ کی پُر از حکمت کتاب

اخوان الصفا کے کتابچوں کی حقیقت

ائمہ (ع) کے اسماء اور اہل سنت کتابیں

آپ (ص) کا گریہ اور اہل سنت کتابیں

‘‘الصراط’’ کا معنی

انہوں ,صراط ,بیان ,علیہ ,آخرت ,أحمد ,علیہ السلام ,معانی الأخبار ,معرفت حاصل ,علیہ السلام*
مشخصات
آخرین جستجو ها